Blog

صبا قمر بہت جلد نظر آئینگی قندیل بلوچ کے روپ میں

Saba Qamar New Film Qandeel Baloch.

پاکستانی اداکارہ صبا قمر بہت جلد اپنی اگلی فلم میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ قندیل بلوچ جنہیں کچھ ماہ پہلے قتل کردیا گیا تھا ان کی زندگی پر بننے والی یہ پہلی فلم ہوگی۔

ڈان نیوزکی مطابق  صبا قمر کا کہنا تھا، ’پاکستان میں ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جن کا لوگوں کے سامنے آنا بے حد ضروری ہے اور میں ان کہانیوں کے سامنے لانے میں مدد دینا چاہتی ہوں‘۔

Saba Qamar New Film Qandeel Baloch

صبا قمر کا کہنا تھا ’قندیل بلوچ کی سوانح حیات میں، میں ان کا کردار ادا کروں گی، میں نے اپنے بال بھی قندیل جیسے کرلیے ہیں، میں اس کردار کے لیے بےحد پرجوش ہوں‘۔ 

یہ فلم پیراگان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی جس کی پروڈکشن چینل ‘اردو ون’ کی جنرل مینیجر نینا کاشف کررہی ہیں۔

Saba Qamar New Film Qandeel Baloch

خیال رہے کہ اسی چینل نے گزشتہ سال ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ بھی پروڈیوس کی تھی۔

گھرانہ پاکستان کا یوٹیب چینل سبسکرائیب کریں۔ 

[otw_shortcode_button href=”https://www.youtube.com/channel/UCZ2nPoTfoV9xnK-PIgnYpmw” size=”medium” icon_type=”social foundicon-youtube” icon_position=”left” shape=”square” color_class=”otw-red”]GharanaPK on YouTube[/otw_shortcode_button]

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

To Top