Events & Seminars

Pakistan’s First Ever Dance Festival in Karachi

Pakistan’s First Dance Festival “Karachi Dance Festival”

کراچی: آرٹس کونسل میں 2روزہ کراچی ڈانس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ رقص فطرت کا حصہ ہے یہ ہم سب کے اندر موجود ہے جو عمل فطرت میں ہو اسے غیر فطری کیسے کہا جاسکتا ہے

محکمہ ثقافت سندھ اور آرٹس کونسل کراچی کے اشتراک سے ہونے والے پہلے ڈانس فیسٹیول میں 150 سے زائد پیشہ ورانہ ڈانسرز اور لوک رقص کرنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

Karachi Dance Festival

Karachi Dance Festival Clicks

Karachi Dance Festival 2017

پروگرام کے پہلے دن جرمن قونصلیٹ جرنل اور ان کی اہلیہ ،محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے وزیر سید سردار شاہ اور سیکریٹری ثقافت سمیت رقص و فن سے وابستہ دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، اور ڈانس فیسٹیول میں نئے ابھرتے ڈانسرز کی پرفارمنس کو دیکھا۔


معروف پاکستانی اداکارہ نے قندیل بلوچ بننے کا اعلان کرکے تہلکہ مچا دیا


ڈانس فیسٹیول میں شریک مہمانوں نے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رقص برصغیر کی ثقافت کا حصہ ہے ،مگر اس کے اظہار کے انداز ضرور مختلف ہیں۔

Karachi Dance Festival

Karachi Dance Festival Clicks

شرکاء نے رقص کو فطرت کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رقص کسی نہ کسی طرح ہم سب کے اندر موجود ہے ، جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ڈانس فیسٹیول کے پہلے روز کتھک ،صوفی، ڈھول ڈنڈیا،گلگت بلتستان فوک، فشر مین ڈانس پیش کیا، جب کہ دوسرے روز بھی ملک کے مختلف حصوں اور ثقافتوں کے رقص سمیت برصغیر میں پیش ہونے والے مختلف طرز کے رقص پیش کیے گئے۔

 

Karachi Dance Festival

Karachi Dance Festival Clicks

Follow us on TWITTER: [otw_shortcode_button href=”https://www.twitter.com/GharanaPK” size=”small” icon_type=”social foundicon-twitter” icon_position=”left” shape=”square” target=”_blank”]Follow[/otw_shortcode_button]

1 Comment

1 Comment

  1. Kamran

    May 7, 2017 at 1:01 PM

    Great festival 💚. Amazing!!! 👌

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

To Top