GOOGLE QIBLA FINDER APP PAKISTAN LAUNCHED DOWNLOAD IT
رمضان المبارک کے دوران گوگل نے ‘قبلہ فائنڈر’ نامی ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ آگیومنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتی ہے۔
آپ کسی بھی جگہ ہوں اور نماز کے لیے قبلہ کی سمت جاننا چاہتے ہوں تو یہ بہت آسان ہے جس کے لیے گوگل کی نئی اینڈرائیڈ ایپ مدد فراہم کرے گی۔
یہ ایپ موبائل فون کے کمپاس اور کیمرے کو خانہ کعبہ کی سمت جاننے کے لیے استعمال کرتی ہے اور صارف کی موجودہ لوکیشن کو مدنظر رکھ کر بتاتی ہے کہ نماز کس جانب پڑھی جاسکتی ہے۔
اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے اسمارٹ فون براﺅزر کے ذریعےگوگل قبلہ ویب سائیٹ پر جائیں اور کیمرے کو یہاں وہاں گھمائیں جب تک خانہ کعبہ کا سمبل خلاء میں تیرتا نظر نہیں آتا۔
GOOGLE QIBLA FINDER APP PAKISTAN SCREEN SHOT:
فی الحال یہ ایپ آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب نہیں جس کی وجہ اس میں آگیومنٹڈ رئیلٹی فیچر نہ ہونا ہے۔
تاہم وہ اینڈرائیڈ فون جن میں کمپاس کا فیچر موجود نہیں، ان میں بھی یہ ایپ درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔
گوگل کے مطابق اس سروس کا مقصد مسلمانوں کو ماہ رمضان کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Ramzan Transmission Rating BOL NEWS Claimed No-1 Transmission Pak
Ramzan Transmission Rating BOL NEWS claimed to be No-1 Ramazan Transmission of Pakistan Ramazan Mein BOL Aamir Liaqat DIL DIL Pakistan GEO Shane Ramzan ARY