Blog

Ten Doors of Roza-e-Imam Hussain (R.A)

Ten Doors of Roza-e-Imam Hussain

Do you know the reality behind the ten doors of Roza-e-Imam Hussain (R.A)?? We are sharing some historical reality about this Ten Doors of Roza-e-Imam Hussain (R.A) – Karbala – History of Hazrat Imam Hussain (R.A) Shrine Gates in URDU


کربلا میں روضہ حسین کے دس دروازے ہیں۔ ان سب کے مختلف نام ہیں اور ان سب پر امام کو الگ طرح سے سلام کیا گیا ہے۔

Ten Doors of Roza-e-Imam Hussain

https://www.youtube.com/watch?v=xkB2Kby_PU0
Ten Doors of Roza-e-Imam Hussain – Karbala – History of Hazrat Imam Hussain Shrine

باب قبلہ

سب سے پہلے ہم مزار کے مرکزی دروازے کا ذکر کرتے ہیں جس پر بہت خوبصورت الفاظ لکھے ہیں

  السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسین

جس کا مطلب ہے اے عبداللٰہ کے باپ حسین۔ حضرت امام حسین کے چھ ماہ کے بیٹے کو جن کا اصل نام عبداللٰہ تھا انھیں علی آصضر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور مسلک اہلِ تشیع میں ہر نماز اور مجالس کے بعد ان پر درود و سلام بھیجا جاتا ہے اس دروازے کی اور انفرادیت ہے کی یہ دروازہ قبلہ رُخ ہے۔

باب الرجاء

مرکزی دروازے کے ساتھ دوسرا دروازہ باب التجاؑ کہلاتا ہے رجا کے لفظی معنٰی امید کے ہیں اس پر بھی سلام لکھا ہوا ہے

السلام علیک یا شفیع المذنبین

جس کا مطلب ہے اے قصورواروں کو معاف کروانے والے آپ ہر سلام مذنبین کے لفظی معنٰی  گنہگار یا قصور وار کے ہیں 

باب قاضی

تیسرے دروازے کو باب قاضی الحاجات کے نام سے پُکاراجاتاہے۔ اس دروازے کا نام امام مہدی کی مناسبت سے رکھا گیا ہے کیوں کی انہیں بھی قاضی الحاجات کہا جاتاہے اس نام کا مطلب ہے لوگوں کی ضرورت پوری کرنے والا۔ اس دروازے پر سلام کے معنٰی ہیں اے جنت کے سردار آپ پر سلام۔ سلام کے الفاظ یوں ہیں

پر السلام علیک یا سید شباب اھل الجنہ

باب الشہدا

چوتھے دروازے کو باب الشہدا سے جانا جاتا ہے۔اس دروازے کا نام شہدائے کربلا سے منسوب ہے۔

 اس پرلکھے سلام کے الفاظ یوں ہیں

 السلام علیک یا ابا الشھدا

 جس کا مطلب ہے اے شہیدوں کے باپ، آپ پر سلام۔

باب الکرامہ

پانچویں دروازے کو نام باب الکرامہ کا نام دیا گیا  ہے۔ لفظ  کرامہ کا لفظی معنٰی ہے عزت و وقار۔

اس پر درج سلام کے معنٰی ہیں اے زمزم اور کوہ صفا کے بیٹے، آپ پر سلام۔ یہ الفاظ امام زین العابدین کے ہیں جو دمشق میں یزید کے دربا ر میں اپنے تعارف میں ادا کیے تھے کہ میں زم زم و صفا کا فرزند/بیٹا ہوں۔ سلام کے الفاظ یوں ہیں۔

السلام علیک یا بن زمزم الصفا

باب السلام

چھٹے دروازے کو باب السلام کہا جاتا ہے۔ سلام کے لفظی معنٰی  سلامتی یا زندگی کے ہیں۔ اس پردرج سلام سے ہر مجالس کا آغاز ہوتا ہے اس دروزے سے منسوب ایک حدیث ہے کہ آُپؐ نے ایک دن ایک چادر میں اپنے دونوں نواسوں حضرت امام حسن وحسین اور اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ اور داماد حضرت علی کو ایک ساتھ بٹھایا۔ کسی اور نے بیٹھنے کی اجازت چاھی تومنع کر دیا اسی مناسبت سے ان پانچوں کو پنج تن کہا جاتا ہے اس حدیث کو حدیثِ کسا کہا جاتاہے۔ اس سلام کے معنٰی ہیں اے چادر کے اصحاب میں سے پانچویں، آپ پر سلام اس پر درج سلام کے الفاظ یوں ہیں۔

 السلام علیک یا خامس اصحاب الکساء

وضاحت: مزکورہ حدیث سوشل میڈیا سے نقل کی گئی ہے اس کے الفاظ یا معنی نقل کرتے ہوئے کمی بیشی کو انسانی خطا تصور کیا جائے جو کہ غیر ارادتاَ ہوگئی ہوگی۔ اللٰہ تعٰالٰی ہمیں صحیح حدیث اور ترجمہ نقل کرنے کی توفیق دے

باب السدرہ

ساتویں دروازے کو باب السدرہ کہا جاتا ہے۔ سدرہ کے معنیٰ دیودار کے درخت کے ہیں۔ بعض لوگوں کے خیال میں یہ بیری کا درخت ہوتا ہے۔ کسی دور میں اس جگہ پرایک درخت لگا ہوا تھا اورآنے والے زائرین اس نشانی سے اس دروازے کو تلاش کرلیا کرتے تھے۔ خلیفہ ہارون رشید نے اس درخت کو کٹوادیا تھا۔ اس پر سلام کے الفاظ یوں ہیں

 السلام علیک یا بن سدرۃ المنتہیٰ

نبی پاک ﷺ جب معراج پرتشریف لے گئے تو تب آسماں کے بلند تریں مقام سدرۃ المنتہیٰ کی مناسبت سے اس دروازے پر سلام درج ہے جس کا مطلب ہے  اے سدرۃ المنتہیٰ تک جانے والے کے فرزند، آپ پر سلام۔

باب السلطانیہ

باب السلطانیہ آٹھویں دروازے کو کہا جاتا  ہے۔ جس کا مطلب ہے اے اللہ کے امانت دار اور ان کے بیٹے، آپ پر سلام۔   اسے شاید کسی ترک سلطان نے تعمیر کروایا تھا اس لیے اس  دروازے کا نام اسی مناسبت سے ہے۔

السلام علیک یا امین اللہ و ابن امینہ

باب الراس الشریف

نویں دروازے کو  باب الراس الشریف کہا جاتا ہے۔ عربی میں راس سر کو کہتے ہیں۔ اس دروازے کی انفرادیت امام حسین کی قبر کا سرہانہ ہے کیوں کہ وہ اس جانب ہے۔ اس پر درج سلام شہدا کے کے ظلم کی یاد دہانی کرواتے ہیں اس سلام کے الفاظ یوں ہیں

السلام علیک یا قتیل العبرات

قتیل العبرات کےمعنی ہیں جسے رلا رلا کر قتل کیا جائے۔ اس سلام کے معنی ہیں اے رلا رلا کر قتل کیے گئے مقتول، آپ پر سلام

باب الزینبیہ

دسویں دروازے کو باب الزینبیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے سامنے بلکل وہی مقام ہے جہاں بی بی زینب  نے امام حسین کا شہید ہوتے دیکھا۔ اس پر سلام کے الفاظ یوں ہیں

 السلام علیک یا بن فاطمہ الزھرا


اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں، ہمارا فیسبک پیج لائک کریں، ٹویٹر پر فولو کریں، اور ہمارا یوٹیوب کا چینل بھی سبسکرائیب کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

To Top