Blog

پانچ سو کا کونسا نوٹ اصلی ہے یا جعلی؟ اسٹیٹ بنک کا اہم اعلان


سوشل میڈیا میں حالیہ پاکستان کے پانچ سو کے نوٹ کے بارے میں کے کونسا اصلی ہے اور کونسا نقلی بحث چل رہی ہے جس سے بغیر جھنڈے والے نوٹ رکھنے والے شہریوںمیں تشویش پھیل گئ تو اسٹیٹ بینک کو خود ہی اس کی وضاحت کرنا پڑی.کہ دونوں ہی اصلی نوٹ ہیں جو مختلف وقت میں جاری کیے گئے وضاحت درج زیل ہے


خصوصی او وی آئی کے بغیر500روپے کے نوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی وضاحت

 او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006ء میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن ،اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں۔ بعد میں ایک اور سیکورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی یعنی آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا ،رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جاسکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے ،یعنی 2006ء سے 2009ء تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ، اور 25جنوری 2010ء سے مؤثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔
چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کےمفادمیں یہ واضح کیاجاتاہےکہ نئےڈیزائن والےپانچ سوروپےکےنوٹ خواہ اُن پراووی آئی پرچم ہویانہ ہو،اصلی ہیں  بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔ عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے سیکشن ’روپے کو پہچانو‘ دیکھیں۔
(http://www.sbp.org.pk/finance/NotePehchano/index.asp).
اسٹیٹ بینک توقع کرتا ہے کہ اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا میں آنے والی ایسی خبروں کا سد ِباب ہوگا اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے گا۔

Rs 500 Notes


Rs 500 Note Without Flag OVI

Rs 500 Note Without Flag OVI


Rs 500 Note With Flag OVI

Rs 500 Note With Flag OVI


 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

To Top