First International AC Stadium Qatar | Qatar International Football Stadium
قطر میں ورلڈ کپ 2022 سے دو ہزار دن قبل دنیا کے پہلے ایئرکنڈیشند اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا جو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کا پہلا مکمل وینیو ہے۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اعلیٰ معیاری کولنگ ٹیکنالوجی کی تنصیب کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم بن گیا ہے جس کا مقصد قطر کے گرم موسم میں بھی شائقین کو پرسکون اور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنا ہے۔
یہ اسٹیڈیم 1976 میں پہلی مرتبہ تعمیر کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کی دو مرتبہ وسیع پیمانے پر تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ توسیع کی گئی ہے۔
اس اسٹیڈیم میں 40ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جہاں یہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک کے میچز کی میزبانی کرے گا۔
اسٹیڈیم میں نصب جدید کولنگ سسٹم شائقین کو خوشگوار ماحول فراہم کرے گا اور 23ڈگری سینٹی گریڈ پر درجہ حرارت کو برقرار رکھے گا۔
اس سسٹم کو بنانے والے قبر یونیورسٹی کے ڈاکٹر سعود غنی کا ماننا ہے کہ روئے زمین پر ایسا کوئی بھی مقامی نہیں جہاں کھلی فضا میں ایئر کنڈیشنڈ اسٹیڈیم بنایا گیا ہو اور یہ عام سسٹم کے مقابلے 40 فیصد کم بجلی استعمال کرے گا۔
قطر میں سخت گرم موسم کے پیش نظر ورلڈ کپ کا انعقاد جون اور جولائی کے بجائے نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں کیا جائے گا۔
یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں 1992 میں قطر نے اپنی فٹبال کی تاریخ کی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1992 کا گلف کپ جیتا تھا جبکہ اسی گراؤنڈ پر سعودی عرب نے ایران کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
First International AC Stadium Qatar | Qatar International Football Stadium
اس اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور ازسرنو تعمیر پر کم و بیش 90ملین ڈالر خرچ کیے ہیں جہاں قبر ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے میدان اور ٹریننگ گراؤنڈ کی تعمیر پر 10ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرے گا۔
ورلڈ کپ 2022 کی قطر انتظامی کمیٹی کے آفیشل دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ میں 13 لاکھ سے زائد افراد قطر کا رخ کریں گے جہاں ملک کی اپنی آبادی تقریباً 26 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔
[otw_shortcode_button href=”https://www.facebook.com/GharanaPK” size=”large” icon_type=”social foundicon-facebook” icon_position=”left” shape=”round” color_class=”otw-blue” target=”_blank”]Like Us on FaceBook[/otw_shortcode_button]
Coca Cola Ramadan Edhi Fundraising campaign #EdhiLivesOn
یاد رہے کہ 2014 ورلڈ کپ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے ایونٹ کے میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے برازیل کا رخ کیا تھا۔
Source:Dawn News Blog