CPDI Budget Tracker App is the Pakistan’s 1st ever App Launched
پاکستان میں امن اور ترقی کے لیے سرگرم ادارے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (سی پی ڈی آئی) نے عوام تک مختلف شعبوں کے لیے مختص بجٹ کی معلومات پہنچانے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی۔
سی پی ڈی آئی کے پروگرام مینیجر راجا شعیب نے ‘بجٹ ٹریکر’ نامی اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کے موقع پربتایا کہ یہ سالانہ بجٹ کی معلومات عوام تک پہنچانے کی پہلی کوشش ہے۔
@cpdi_pakistan #BudgetTracker mobile app launching ceremony in #Peshawar #KP watch us live on https://t.co/lrTUSc6Q8U @NEDemocracy pic.twitter.com/L3Afas7Myy
— CPDI (@cpdi_pakistan) May 23, 2017
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک منفرد ایپلی کیشن ہے، تمام صوبوں کے بجٹ کی معلومات حاصل کرنے کا بہترین آلہ ہے، اب سب کچھ عوام کے ہاتھوں میں ہے‘۔
[otw_shortcode_button href=”https://www.youtube.com/channel/UCZ2nPoTfoV9xnK-PIgnYpmw” size=”large” icon_type=”social foundicon-youtube” icon_position=”left” shape=”square” color_class=”otw-red” target=”_blank”]Subscribe | GharanaPK[/otw_shortcode_button]
راجا شعیب کے مطابق چونکہ بجٹ انگریزی زبان میں ہوتا ہے لہذا ایپلی کیشن میں بھی انگریزی کا ہی استعمال کیا گیا ہے، لیکن اگر یہ کوشش کامیاب ہوجاتی ہے تو ہم اس معلومات کو مقامی زبانوں میں لانے کی کوشش کریں گے تاکہ ملک بھر کے لوگ اس بات سے آگاہ ہوسکیں کہ کس شعبے کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔
CPDI Budget Tracker App Screen Shots
سی پی ڈی آئی کے صوبائی کورآرڈینیٹر شمس الہادی کا کہنا تھا کہ یہ ایپلی کیشن کسی بھی اینڈرائڈ یا اسمارٹ فون میں ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپلی کیشن لوگوں کو وہ تمام معلومات فراہم کرے گی جو وہ بجٹ سے متعلق جاننا چاہتے ہیں جبکہ اس میں سرچ، کمنٹ، لائک اور ڈس لائک جیسے آپشنز بھی موجود ہیں۔
[otw_shortcode_button href=”https://goo.gl/mrlc4u” size=”large” icon_type=”general foundicon-heart” icon_position=”right” shape=”round” color_class=”otw-aqua” target=”_blank”]بجٹ ٹریک کی ایپ یہاں سے انسٹال کریں[/otw_shortcode_button]
یہ خبر 24 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔