Chai Wala Afghani Nationals A Nadra Information
سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان چائے والا افغان شہری نکلا۔
اسلام آباد کے اتوار بازار میں چائے بنانے والے ارشد خان کو شہرت اس وقت ملی جب ایک خاتون نے ان کی نیلی آنکھوں سے متاثر ہوکر ان کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
ارشد نے سوشل میڈیا پر اپنی نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کے باعث خوب شہرت حاصل کی اور اسی شہرت کی وجہ سے شوبز میں بھی قدم رکھا تھا۔
ارشد خان کو میڈیا میں بے حد پذیرائی ملی۔ انہیں مارننگ شوز سمیت مختلف میوزک المبز اور اشتہارات میں بھی کاسٹ کیا گیا۔
جب کہ نیلی آنکھوں والے ارشد کی شہرت بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی ارشد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔
[otw_shortcode_button href=”https://www.youtube.com/GharanaPK?sub_confirmation=1″ size=”large” icon_type=”social foundicon-youtube” icon_position=”left” shape=”square” color_class=”otw-red” target=”_blank”]Subscribe | GharanaPK[/otw_shortcode_button]
لیکن اب یہی ارشد خان چائے والے سے متعلق نیا انکشاف ہواہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تحت ارشد خان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں بلکہ وہ افغان شہری ہے
ارشد خان نے افغان مہاجرین کا کارڈ بھی نہیں بنایا ہوا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہے۔